بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستانی سفارتی تنہائی سے نکل آیا ہے، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار اور خدمات کو سراہا ہے۔انہوں نے آج نیویارک میں ممتاز امریکی نژاد پاکستانیوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ان کی جانب سے اظہار یکجہتی اور حمایت اور کشمیریوں کی آواز اٹھانے میں تعمیری کردار اداکرنے کی بھی تعریف کی۔نائب وزیراعظم نے شرکاء کو پاکستان کی معاشی بحالی کے بارے میں آگاہ کیا۔عالمی درجہ بندی کے ادار وں کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی منظر نامے میں بہتری کو تسلیم کرنے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے پاکستان کی جی ٹونٹی ممالک کی فہرست میں شمولیت کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستانی سفارتی تنہائی سے نکل آیا ہے اور بین الاقوامی امور میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔اسحاق ڈار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بالخصوص سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور ڈیجیٹل جدت میں پاکستان کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔

 

اشتہار
Back to top button