بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری عطا کردیا

راولپنڈی (سی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی جنرل مائیکل ای کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔مزید بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کو علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشانِ امتیاز (ملٹری) کا اعزاز دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل کوریلا کے ایوانِ صدر آمد پر تینوں افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس دوران جنرل کوریلا نے پاکستانی سول و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جس میں دہشتگردی کے خلاف تعاون اور دفاعی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ یہ پیش رفت پاک-امریکا دفاعی شراکت میں گہرے تعلقات کی نئی مثال ہے، جنرل مائیکل ای کوریلا کا وژن علاقائی امن اور انسداد دہشتگردی میں کلیدی ثابت ہوا ہے۔

اشتہار
Back to top button