
ٹم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ، آسڑیلیا نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں شکت دیدی
آسٹریلوی بیٹر ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا۔
آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 214 رنز کا ہدف 23 گیندیں پہلے حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے۔ شائے ہوپ نے 57 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب کے دوران میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، اس سے قبل مارکس اسٹوئنس کا 17 گیندوں کا ریکارڈ تھا۔
بعدازاں ٹِم ڈیوڈ نے 37 گیندوں پر سنچری مکمل کی، اس سے قبل جوش انگلس کا 43 گیندوں کا ریکارڈ تھا۔آسٹریلیا نے یہ ہدف 16.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ ٹِم ڈیوڈ 37 گیندوں پر 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کیریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والے ٹِم ڈیوڈ مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی ہے۔