بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان امن پسند، ترقی پسند ملک ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی بنیاد ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نوجوانوں اور مختلف مذاہب کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے "آپریشن بنیانِ مرصوص” میں کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی فتح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کسی بھی مذہبی وابستگی سے بالاتر ہو کر آزمائش کی گھڑی میں دشمن کے خلاف اٹوٹ دیوار بن کر ہمیشہ فتح یاب ہوتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی مقصد اور حب الوطنی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی اتحاد اور یکجہتی کی وجہ سے دشمن کو اپنے مذموم عزائم میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ وطن عزیز کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔

اس موقع پر طلباء نے "آپریشن بنیانِ مرصوص” کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

اشتہار
Back to top button