بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈز کا اعلان

بنگلہ دیش سے سیریز کے بعد قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ے ٹی 20 اور ون ڈے سیریز پر نظریں جما لی ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، محمد رضوان کو ون ڈے سیریز کے لیے کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ سلمان علی آغا ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔سابق کپتان بابر اعظم کو ایک روزہ فارمیٹ میں برقرار رکھا گیا ہے ساتھ ہی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی دونوں فارمیٹس میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کھیلی جائے گی، جس کے لیے سلمان علی آغا کی قیادت میں 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

مختصر فارمیٹ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ میں حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ اور حسین طلعت شامل ہیں، جب کہ محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان ، محمد حارث، سفیان مقیم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں محمد رضوان کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی ایک ایک روزہ فارمیٹ کی ٹیم میں شامل ہیں۔قومی ٹیم دو گروپس کی صورت میں 27 جولائی کو امریکا پہنچے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز لارڈہل کیلیفورنیا میں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے ہوم گراؤنڈز کا رُخ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان بالترتیب 8، 10 اور 12 اگست کو میچز شیڈول ہیں۔

اشتہار
Back to top button