بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں تعاون جاری رکھے گی: وزیراعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یقین دلایا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں ہر ممکن قانونی اور سفارتی مدد فراہم کرتی رہے گی۔انہوں نے یہ یقین دہانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو دلائی جنہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے حوالے سے کسی بھی طرح غافل نہیں ہے۔

حکومت وزیراعظم کی ہدایت پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں سفارتی اور قانونی مدد فراہم کر رہی ہے۔مزید یہ کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر نہ صرف اس وقت کے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا تھا بلکہ اس معاملے میں مزید پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطے میں رہے گی اور اس سلسلے میں ضروری تعاون فراہم کرنے کے لیے کام کرے گی۔

اشتہار
Back to top button