بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

توانائی مارکیٹ میں پہلی مسابقتی پالیسی دو ماہ میں نافذ کر دی جائے گی،وزیرتوانائی

توانائی کے وزیر اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی توانائی مارکیٹ میں پہلی مسابقتی پالیسی آئندہ دو ماہ میں نافذ کر دی جائے گی۔وہ اسلام آباد میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے لئے عالمی بینک کے نائب صدر Ousmane Dione کی سربراہی میں ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔اویس احمد لغاری نے کہا کہ توانائی کے موجودہ نظام میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے مسابقتی پالیسی پرجامع حکمت عملی کے ذریعے بتدریج عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں کی گئی اصلاحات سے وفد کو آگاہ کیا جس میں نیٹ میٹرنگ، نجکاری کے اقدامات، ریگولیٹری اداروں میں بہتری اور سرمایہ کاری کے امکانات شامل ہیں۔انہوں نے توانائی کے شعبے میں نجی شعبے کی شرکت کو بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔Ousmane Dione نے عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کے توانائی کے پائیدار، قابل اعتماداور سرمایہ کار کیلئے سازگار لائحہ عمل کی تیاری میں تعاون کا اعادہ کیا۔

 

اشتہار
Back to top button