بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرکی چین میں اعلی سطح ملاقاتیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان اور چین کے درمیان آہنی سٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔

بات چیت میں ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی سیاسی منظر نامے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت رابطوں کے منصوبوں اور مشترکہ جغرافیائی اورسیاسی چیلنجوں کے لیے مربوط ردعمل کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات میں وسعت پر اطمینان کا اظہار کیا اور خود مختاری پر مبنی مساوات، کثیر جہتی تعاون اور طویل مدتی علاقائی استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

چینی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کو عزم و حوصلے کا سرچشمہ اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے اہم کردار کا حامل قرار دیا۔

 

اشتہار
Back to top button