
قومی
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار واشنگٹن میں ہیں جہاں وہ محکمہ خارجہ میں اپنے ہم منصب وزیر خارجہ MARCO RUBIO سے ملاقات کریں گے۔
وہ پاکستان امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں اور بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی راہیں تلاش کریں گے۔
نائب وزیراعظم امریکی تھنک ٹینک THE ATLANTIC COUNCIL سے بھی خطاب کریں گے اور علاقائی و بین الاقوامی اُمور پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے مستقبل پر بھی روشنی ڈالیں گے۔