بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین وطن پر قربان

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں  بھارتی  پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق  رکھنے  والے دہشت گردوں کے خلاف  سکیورٹی  فورسز کے  آپریشن میں  میجر  سمیت 2  جوان  شہید  ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی  پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع   پرکیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران سکیورٹی فورسز  نے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو مؤثر انداز  میں نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو  ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد سلیم سمیت 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  میجر زیاد سلیم  اپنی ٹیم کی فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے، 31 سال کے میجر  زیاد سلیم کا تعلق خوشاب اور  22 سال کے سپاہی ناظم حسین کا جہلم  سے تعلق تھا۔آئی ایس  پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک  سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اشتہار
Back to top button