بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان چین کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے: صدر مملکت

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔چینی سفیر جیانگ ژائی دونگ سے ملاقات میں صدر نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر نے کہا کہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستانی عوام اپنے اس فولادی دوست کی مسلسل حمایت کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں چین کے کردار کو سراہا اور چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button