
قومی
احسن اقبال کی صوبوں کو ترقیاتی ایکشن پلان بنانے کی ہدایت
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تمام صوبوں پر زور دیا ہے کہ وہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اپنے ایکشن پلان تیار کرکے وفاق کو فراہم کریں۔وہ وزیرِاعظم کی سماجی و اقتصادی کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔انہوں نے بلوچستان پر خاص طور پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اپنا منصوبہ اپیکس کمیٹی کو جمع کرائے۔احسن اقبال نے پرتشدد علاقوں میں قومی بیانیہ کو ازسرنو مرتب کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے منتخب اضلاع میں نوجوانوں کی ترقی، روزگار، کاروباری مواقع اور سماجی بااختیاری پر توجہ دی جائے گی۔