
قومی
ریلوے میں اصلاحات کو وسیع سطح پر سراہا جا رہا ہے: حنیف عباسی
وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستان ریلوے میں کی گئی اصلاحات کو ملک بھر میں سراہا جا رہا ہے۔راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور ای آفس متعارف کرایا جا چکا ہے۔
انہوں نے پنجاب کے تعلیمی شعبے میں وزیرِاعلیٰ کی اصلاحات کو ملک کا مستقبل بدلنے والا اقدام قرار دیا۔اس موقع پر راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔