بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی ملاقات

چیف آف رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص سمندری تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔مہمان شخصیت کی آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 

اشتہار
Back to top button