
قومی
دہشت گردی کے بنیادی اسباب کا حل ضروری ہے: چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بنیادی اسباب کو حل کرنا ضروری ہے۔اسلام آباد میں قبائلی اضلاع کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کیے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن سے معدنی وسائل سے استفادہ ممکن ہوگا۔انہوں نے پاکستان کے لیے قبائلی اضلاع کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔