بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیرپاؤ پل کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید وغیرہ کو سزائیں، شاہ محمود قریشی بری

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیرپاؤ پل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے فیصلہ سنایا، عدالت نے 9 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی، 6 کو بری کر دیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور خالد قیوم کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاض حسن، علی حسن، افضال عظیم پاہٹ، ریاض حسین کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی، حمزہ عظیم ، رانا تنویر، اعزاز رفیق سمیت 6 ملزموں کو بری کر دیا۔

اشتہار
Back to top button