بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان کے لیے اعزاز، زرعی شعبے کی نجی اسٹارٹ آپ کمپنی ” فل فوڈز ” اقوام متحدہ کے عالمی انوویشن ایوارڈ کے لیے منتخب ہوگئی۔

پاکستانی زرعی اسٹارٹ اپ فل فوڈز کو اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ فورم اسٹارٹ اپ انوویشن ایوارڈز میں شامل ہونے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کی واحد کمپنی ہے جو اس عالمی مقابلے میں تقریباً 2,000 درخواستوں میں سے منتخب ہوئی ہے۔

فل ایک ایسا نظام تیار کر رہا ہے جو مقامی سطح پر اگنے والے ڈک ویڈ (ایک تیزی سے بڑھنے والا آبی پودا) کے ذریعے جانوروں کے لیے پروٹین فراہم کرتا ہے — تاکہ مہنگے درآمدی سویا بین کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔


فل کے بانی، عمر کاظمی نے کہا ہے کہ“ہم نے تین سال تحقیق اور تجربے کے بعد ایک ایسا ماڈل تیار کیا ہے جو پاکستانی کسانوں کے لیے سستا، مقامی، اور موسمیاتی لحاظ سے موزوں ہو۔ اس اعزاز کے ذریعے ہم پاکستان کے لیے عالمی سطح پر آواز بنیں گے۔”

ورلڈ فوڈ فورم، جو اقوام متحدہ کے فاؤ (FAO) کے تحت چلتا ہے، نے فل کو “Driving Innovation in Agrifood Systems” کیٹیگری میں سیمی فائنلسٹ قرار دیا ہے۔۔

یہ ایوارڈ دنیا بھر سے ان اسٹارٹ اپس کو دیا جاتا ہے جو خوراک، ماحول اور معیشت کے بحرانوں کا مقامی سطح پر حل پیش کر رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button