بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور چین کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور چین نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے تیانجن میں ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔دونوں رہنماؤں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور کثیرالجہتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔پاکستان چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے مختلف شعبوں میں جاری قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button