
قومی
برطانیہ نے پاکستان کو ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا
برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا ہے، جس سے پاکستانی ایئر لائنز کے لیے ملک میں فلائٹ آپریشن کے لیے درخواست دینے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے دونوں ممالک کے ہوابازی کے ماہرین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بین الاقوامی حفاظتی معیارات پر پورا اترنے کے لیے باہمی تعاون سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیفٹی لسٹ سے نکالنا ایک آزاد اور تکنیکی جانچ کے عمل کے بعد ہوا۔