
تجارت
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی پر وزیراعظم کا اظہار مسرت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا تاریخی سطح عبور کرنا پاکستانی معیشت پر کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا ثبوت ہیں، اور ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کو سازگار اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔