
کھیل
انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ، فائنل میں آج پاکستان کا جاپان سے مقابلہ
مینز انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ 2025 میں آج چین کے شہر دازو میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔میچ دوپہر ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا۔
اس نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو 4-3سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔اس سے قبل کے میچوں میں اس نے میزبان چین کو 2-1، بنگلہ دیش کو 6-3، سری لنکا کو 9-0 اور ہانگ کانگ کو 8-0 سے شکست دی تھی۔