بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان میں سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں دہشت گردی کے 501 واقعات، 257 افراد جاں بحق

صوبائی محکمہ داخلہ نے 2025 کے دوران بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر رپورٹ جاری کر دی۔حکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان میں سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں دہشت گردی کے 501 واقعات ہوئے جس میں 257 افراد جاں بحق جبکہ 492 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق غیر مقامی افراد پر 14 حملوں کے دوران 52افراد جاں بحق ہوئے، بم، دستی بم، آئی ای ڈیز، بارودی سرنگ دھماکوں کے 81 واقعات رونما ہوئے، دھماکوں کے واقعات میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 112 افراد زخمی ہوئے۔

بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے مطابق 6 ماہ کے دوران ٹرین پر ہونے والے 2 حملوں میں 29 افراد جاں بحق ہوئے، عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے 39 حملوں میں 11 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے۔

محکمہ داخلہ کے یکم جنوری سے 30 جون تک ششماہی اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں تیزی رہی اور دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد جبکہ سیٹلرز کی ٹارگٹ کلنگ میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران عام شہریوں پر حملے کے 39 واقعات میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے۔اس کے علاوہ پولیو ورکرز پر ہونے والے ایک حملے میں ایک ورکر جاں بحق ہوا جبکہ موبائل فون ٹاورز پر حملوں کے 9 واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button