
قومی
وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی بار ڈیڈیکیٹڈ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کی ہے۔نئی فورس پنجاب پولیس کے فریم ورک کے اندر بنائی گئی ہے تاکہ شہریوں کی جان، مال اور حفاظت کے ساتھ ساتھ سرکاری انفراسٹرکچر کو بھی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔کابینہ نے رائٹ مینجمنٹ پولیس کے قیام کی باضابطہ منظوری دی۔پہلے بیچ کی نئی تشکیل دی گئی فورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب آج پولیس ٹریننگ سینٹر فاروق آباد میں منعقد ہوئی جہاں 3 ہزار اہلکاروں نے کامیابی سے اپنی تربیت مکمل کی۔ یہ 3000 اہلکار علاقائی ہیڈ کوارٹرز میں تعینات کیے جائیں گے۔