
کھیل
پولینڈ کی ایگا شواٹک نے ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا
پولینڈ کی ایگا شواٹک نے ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں ایگا شواٹک نے امریکا کی امینڈا انیسو موا کو شکست دی۔شواٹک نے انیسو موا کو 0-6 اور 0-6 سے شکست دی، ومبلڈن ویمن سنگلزمیں 1911 کے بعد پہلی بار کسی حریف کو اس اسکور سے شکست ہوئی ہے۔1911 میں ایمیچر ایرا میں برطانوی کھلاڑی لیمبرٹ نے ہم وطن ڈورا بوتھ بائی کو 0-6 اور 0-6 سے شکست دی تھی۔1968 میں اوپن ایرا کے بعد کوئی کھلاڑی اس مارجن سے نہیں ہاری۔