
قومی
حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے کوشاں ہے،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے امید کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کے عوام کو صحت عامہ کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی، ہر بچے کو لیپ ٹاپ اور تعیم کی بہترین ممکنہ سہولتیں میسر آئیں گی، بے گھر افراد کو سروں پر
چھت ملے گی اور ہر کسان خوشحال ہو گا۔مریم نواز نے کہا کہ یہ دن اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہمیں امید کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔