بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ویت نام پاکستان کے ساتھ تعاون کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، جام کمال خان

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویت نام نے اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لائحہ عمل پر اتفاق کیا ہے۔ویت نام سے ٹیلی وژن پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ویت نام پاکستان کے ساتھ تعاون کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔وزیر تجارت نے کہا کہ انہوں نے ویت نام کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس کے علاووہ مشترکہ تجارتی کمیشن میں تفصیلی مذاکرات ہوئے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے قابل ذکر مواقع کو اجاگر کیا۔

اشتہار
Back to top button