
قومی
پاکستان اور بحرین کا سیکیورٹی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور بحرین نے اپنے سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور بحرین کے جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ کے درمیان منامہ میں ملاقات کے دوران طے پایا۔دونوں فریقین نے انسداد دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے اور انسداد منشیات کی کوششوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی۔انہوں نے پاکستان بحرین جوائنٹ سیکیورٹی کمیٹی کو مزید موثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔بحرین کے وزیر داخلہ نے پاکستان اور بحرین کے درمیان سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ سیکورٹی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف کوششوں میں تعاون کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔