بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری (ہلال امتیاز – ملٹری) نے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر، مظفر آباد کا خصوصی دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے روایتی انداز میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ایک خصوصی سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں نوجوانوں نے قومی، دفاعی اور کشمیر سے متعلق اہم موضوعات پر سوالات کیے۔

طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اسے ہر حال میں حاصل کر کے رہیں گے۔” ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر کو کوئی جدا نہیں کر سکتا اور وہ وقت دور نہیں جب "کشمیر بنے گا پاکستان” کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا۔طلبہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور وطن عزیز کے دفاع میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اشتہار
Back to top button