بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

احسن اقبال کا سول سروس کی تنظیم نو کی ضرورت پر زور

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال کے زیر صدارت آج (بدھ) کواسلام آباد میں سول سروس اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں بھرتی ، تربیت ، ادارہ جاتی تنظیم نو، تنخواہ اور سرکاری ملازمین کی کارکردگی کے جائزہ نظام سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک اور آبی وسائل کے وزیر میاں محمد معین وٹو نے اجلاس میں شرکت کی ۔احسن اقبال نے سول سروس کو اس طرح سے منظم کرنے کی ضرورت پر زوردیا جو افسران کو ابتدائی سروس ریکارڈ کے بجائے کارکردگی کے ذریعے امتیاز حیثیت کے قابل بنائے۔انہوں نے کہاکہ ایک حکمت عملی وضع کی جانی چاہیے جس کے تحت اعلیٰ سطح پر بہترین صلاحیتوں کے حامل افسر میرٹ کی بنیاد پر کلیدی عہدوں کیلئے مقابلہ کرسکیں۔مصدق ملک نے ایک سسٹم متعارف کرانے کی اہمیت پر زوردیا تاکہ یہ بات یقینی بنائی جاسکے کہ صرف اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افراد ہی اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہوں۔

اشتہار
Back to top button