
قومی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے، پاکستان کبھی اسے تسلیم نہیں کریگا، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ کرے گا۔جمعرات کو اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ضمیر کو جگانے کے لیے اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔فلسطینی سفیر نے پاکستان کی مسلسل اور بے لوث حمایت کو سراہا۔