بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے قانونی، انتظامی اور ادارہ جاتی کاموں کی فوری تشکیل نو کی ہدایت کی ہے۔وہ اسلام آباد میں نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ادارے کو مزید موثر بنانے کے لیے کمیشن کی حالیہ کارکردگی کا تیسرے فریق سے جائزہ لیا جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے ٹیرف نظام کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے نیشنل ٹیرف کمیشن کی جدید خطوط پر تنظیم نو ضروری ہے۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ این ٹی سی کے پاس گھریلو کاروبار، درآمدات، برآمدات اور مارکیٹ کے منظر نامے سے متعلق تمام زمینی حقائق کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کی خود مختار اور موثر تحقیقی صلاحیت کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔وزیراعظم نے این ٹی سی کی تربیت اور وسائل کی کمی کو دور کرنے اور اس کے آپریشنز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ این ٹی سی کے اپیلٹ ٹریبونل کو فوری طور پر فعال بنایا جائے۔

اشتہار
Back to top button