بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایٹین کی خوش آمدید مہم کا آغاز

‎ پاکستان کی پریمیئر لگژری ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ، ایٹین، اپنی نئی مہم "ایٹین آپ کو خوش آمدید کہتا ہے” کے آغاز کا فخر سے اعلان کرتا ہے۔ یہ ایک جذباتی خراجِ تحسین ہے اُس سفر کو، جو تعمیراتی بلوپرنٹس سے ایک متحرک کمیونٹی اور وژنری طرزِ زندگی تک پہنچا۔

‎اس مہم کا مرکزی جزو ایک زبردست نیا ٹی وی کمرشل ہے، جس میں ایٹین کے سی ای او خود ناظرین کو ایک ذاتی اور جذباتی سفر پر لے کر جاتے ہیں۔ یہ ٹی وی کمرشل خواب سے حقیقت تک کے سفر کو بیان کرتا ہے، وہ لمحہ جب ایٹین کے خواب نے حقیقت کا روپ دھارا اور ایک غیرمعمولی رہائشی زندگی کا آغاز کیا، جیسا کہ ایٹین نے وعدہ کیا تھا۔

‎دلکش کہانی اور شاندار مناظر کے ذریعے، یہ کمرشل ایٹین کے اعلیٰ معیار، خوبصورتی، اور انفرادیت کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

‎ایٹین کے سی ای او طارق حامدی نے کہا،
”یہ مہم صرف ہماری کامیابیوں کی نمائش نہیں بلکہ ہمارے اُن رہائشیوں کے لیے خیرمقدمی پیغام ہے جو ہمارے خواب کو حقیقت بناتے ہیں۔ یہ نئی کہانیوں کا آغاز، زندگیوں میں بہتری اور اُس طرزِ زندگی سے متعلق ہے جو پاکستان میں رہنے کے انداز کو ایک نیا معیار دے رہا ہے۔

‎”ایٹین کی “خوش آمدید” مہم برانڈ کی اصل سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک ایسا مہذب طرزِ زندگی پیش کرنا، جسے عالمی معیار کی سہولیات، عظیم فنِ تعمیر، اور متحرک کمیونٹی کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے۔

‎ایٹین نے خود کو صرف ایک ریئل اسٹیٹ منصوبہ نہیں بلکہ ایک جیتی جاگتی لگژری کی تصویر کے طور پر قائم کیا ہے۔ یہ مہم اسی ارتقاء کو اجاگر کرتی ہے، اور اس سوچ کو مضبوط بناتی ہے کہ ایٹین میں رہائشی صرف ایک نیا گھر نہیں لے رہے — وہ ایک ورثے کا حصہ بن رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button