بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت نے حج 2026 کی رجسٹریشن کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی

حکومت نے حج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کا اعلان کردیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق نامزد بینکوں اور وزارت کے آن لائن پورٹل پر حج رجسٹریشن دو دن کی توسیع کے بعد اب 11 جولائی تک جاری رہے گی۔وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل جمعہ کے روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ کی اہے۔

ترجمان کے مطابق اب تک 3 لاکھ 13 ہزار افراد نے آئندہ سال حج کی رجسٹریشن مکمل کی ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔

اشتہار
Back to top button