بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ن لیگ میں شامل ہونے والے ثمر بلور کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے  پشاور سے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی ثمر بلور کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیارولی نے تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا کہ ایک نشست ثمر بلور اور دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔خیال رہے کہ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی پہچان اور بلور خاندان سے تعلق رکھنے والی ثمربلور نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اشتہار
Back to top button