بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

کے-الیکٹرک کی سی ای او کے عہدے پر سید مونس عبداللہ علوی کی دوبارہ تعیناتی ، ترجمان

 کے- الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 7 جولائی 2025 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کے-الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر سید مونس عبداللہ علوی کو 30 جولائی 2025 سے دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

سید مونس عبداللہ علوی نے 2008 میں کے-الیکٹرک میں شمولیت اختیار کی اور اپنی تقرری سے قبل وہ ادارے میں چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکریٹری اور ہیڈ آف ٹریژری جیسے کلیدی عہدوں پر فائز رہے۔ سی ای او کے۔الیکٹرک مونس علوی 30 سالہ متنوع مالیاتی تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے ادارے کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں قیادت فراہم کی، جس میں ڈیجیٹلائزیشن، صارفین مركوزیت، اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔

اشتہار
Back to top button