
ملک کے بعض علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بنیادی طور پر گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا، کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ اور شمالی اور جنوبی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں الگ تھلگ مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور انتیس، کراچی اکتیس، پشاور اکتیس، کوئٹہ ستائیس، گلگت اکیس، مری اٹھارہ اور مظفر آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:
سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ تئیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ بیس اور اننت ناگ اور شوپیاں چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔