بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی 5 منزلہ عمارت گرنے کے واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2 روز قبل منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 26 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ملبے سے 12 مردوں، 9 خواتین اور ایک بچے کی لاش نکالی گئی، ریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ مزید 3 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق اب تک ملبہ ہٹانے کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، آپریشن مکمل ہونے میں مزید 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ریسکیو آفیسر نے کہا کہ عمارت کے نیچے رکشے پارک کiے جاتے تھے، تقریباً 50 رکشے بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔دوسری جانب متاثرہ عمارت کے اطراف میں موجود دیگر عمارتوں کو بھی خالی کرا کر پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اشتہار
Back to top button