بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 اور 3 ہی ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز بالترتیب 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔ٹی 20 سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم ون ڈے سیریز کے لیے ٹرینیڈاڈ کا رُخ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ون ڈے سیریز ختم کر کے ٹی 20 میچز میں اضافے کی تجویز دی تھی تاہم میزبان کرکٹ بورڈ نے سیریز کو ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔خیال رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا بھی دورہ کرے گی جہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

اشتہار
Back to top button