
قومی
آج ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار رفقاء کی میدان کربلا میںعظیم شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج (اتوار) ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اپنی بے مثال قربانی سے دنیا کو اسلام کی حقیقی روح کے تحفظ کا درس دیا ۔
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجالس اور عزاداری جلوس منعقد کئے جائیں گے جن میں علماء کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔
تعزیہ’ علم اور ذوالجناح کے جلوسوں کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔