بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور ترکیہ کا تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آذربائیجان کے شہر خانکینڈی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔انہوں نے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تمام اہم شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بامعنی پیش رفت کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے تجارت، دفاع، توانائی، رابطوں اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر زور دیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

اشتہار
Back to top button