
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا شیڈول جاری کر دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری کردیا۔
ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سات جنرل نشستوں، دو خواتین کے لیے مخصوص اور دو ٹیکنوکریٹس بشمول علمائے کرام کے لیے پولنگ رواں ماہ کی 21 تاریخ کو ہوگی۔
ادھر الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے خالی کی گئی نشست پر سینیٹ الیکشن کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی رواں ماہ کی 10 اور 11 تاریخ کو جمع کرائے جاسکتے ہیں، اسکروٹنی 16 تاریخ کو ہوگی جب کہ پولنگ رواں ماہ کی 31 تاریخ کو ہوگی۔
علاوہ ازیں ای سی پی نے سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخابی عمل ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر اس ماہ کی 15 تاریخ کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کرے گا اور اس ماہ کی 16 تاریخ تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔ اس نشست کے لیے پنجاب اسمبلی میں پولنگ رواں ماہ کی 21 تاریخ کو ہوگی۔
اس کے علاوہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے پہلے فراہم کی گئی ترجیحی فہرست کے ختم ہونے کی وجہ سے صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی میں خواتین کے لیے دو خالی نشستوں کو پُر کرنے کا شیڈول مطلع کر دیا۔ مسلم لیگ ن کو اس ماہ کی 9 سے 10 تاریخ تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔