بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان، ازبکستان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ازبکستان نے تجارت، سرمایہ کاری، باہمی روابط اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائے 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی باہمی نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطحوں پر جاری مضبوط تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button