
قومی
پاکستان اور آذربائیجان کامختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق
پاکستان اور آذربائیجان نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر خانکندی میں ہونے والی ملاقات میں سامنے آیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔
انہوں نے اقتصادی شراکت داری، بالخصوص پاکستان میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان حالیہ بات چیت باہمی تعلقات کی مزید مضبوطی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔وزیراعظم نے صدر الہام علیوف کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔