
قومی
وزیراعظم شہباز شریف باکو میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف کل سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 17ویں اقتصادی تعاون تنظیم کے دو روزہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔سربراہی اجلاس کا موضوع "پائیدار اور موسمیاتی لچکدار مستقبل کے لیے نیا ای سی او وژن” ہے۔
سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور اہم علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔محمد شہباز شریف ای سی او ویژن 2025 کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے اور بین الاضلاعی تجارت، ٹرانسپورٹ روابط، توانائی کے تعاون اور پائیدار ترقی کے فروغ کی وکالت کریں گے۔شہباز شریف سربراہ اجلاس کے موقع پر ای سی او کے دیگر رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔