بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لئے پٹرول کی قیمت میں 8.36 روپے کا اضافہ کر دیا گیا، ڈیزل کی قیمت 10.39 روپے فی لٹر بڑھا دی گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔

جارہ کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے کاربن لیوی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button