بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر داخلہ کا جی سکس میں مرکزی امام بارگاہ کا دورہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر جامع سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور نگرانی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے G-6، اسلام آباد میں مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ بزدل دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور تمام صوبوں میں ان کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج صوبوں میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے موجود رہے گی۔

اشتہار
Back to top button