بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی پی ٹی ڈی سی کوسیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری عملی اقدامات کرے۔آج (پیر) اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی ٹورازم زون بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سیاحوں کی پاکستان کے سیاحتی مقامات پر آمدورفت سہل بنانے کیلئے سرکاری اورنجی شعبے مل کرکام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ٹورازم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اندرون ملک سیاحت اور ملکی سیاحوں کی تفریحی مقامات پر آمد کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹورازم سیکٹرمیں طویل مدتی سرمایہ کاری کیلئے مناسب منصوبہ بندی کی جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے مالامال ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زر مبادلہ کمانے کے وسیع مواقع موجودہیں۔

 

اشتہار
Back to top button