بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

عوام کی بے لوث خدمت، تھل کی تعمیر و ترقی، پسماندگی و ناخواندگی کا خاتمہ اور عوام کا بہترین معیار زندگی ہماری ترجیحات ہیں؛ ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور

ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ،تھل کی تعمیر و ترقی، پسماندگی و ناخواندگی کا خاتمہ اور عوام کا بہترین معیار زندگی، ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی ترجیحات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ممبر ڈیویلپمنٹ کمیٹی ایم سی نورپورتھل سیٹھ ثمر سلطان کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کی پوری ٹیم شب و روز اہلیان علاقہ کی بے لوث خدمت کے لیے مصروف عمل ہے، انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تھل موٹر وے اور تھل یونیورسٹی کے قیام کے لیے ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی وزیراعظم اسلامی جمہوریہء پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ خصوصی ملاقات اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بار آور ثابت ہوئی ہے۔

ملک وقاص احمد بگھورنے کہا کہ ایم این اے پبلک سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس نورپور تھل کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں ہم یہاں عوام کی بے لوث خدمت کے لیے موجود ہوتے ہیں جب بھی کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو وہ بلا جھجک ہمارے پاس تشریف لے آئے انشاءاللہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے نے کہا کہ نور پور شہر کے مختلف گلی محلوں میں پختہ سلیب سکیموں کی تکمیل کی وجہ سے اب عوام نکاسی آب اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل سے نجات حاصل کر کے سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر کے گلی کوچوں میں ایسی سکیموں کایہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نور پور میں عوامی تفریح کے لیے ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کی خطیر گرانٹ سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی زیر نگرانی تفریح پارک کا قیام شہریوں کے لیے ایک احسن اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے حلقہ کے دور افتادہ مواضعات اور ڈیرہ جات کے باسیوں کا معیار زندگی بہتر بنانا ہماری ترجیحات ہیں۔ خصوصا” بجلی سے محروم گنجان آبادیوں کے لیے کا یہ دیرینہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغرخان بگھور کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں حلقہ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، ان میگا پروجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر سمیت پورے علاقے میں بہترین انفراسٹریکچر کے لیے بتدریج اقدامات کیے جا رہے ہیں اور یہ سب عملی اقدامات عوام کی آنکھوں کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور اس حوالے سے قابل عمل حل کے لیے پورے حلقہ میں کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں جن کی تجاویز اور آراء کی روشنی میں ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت مواصلات انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور نہ صرف حکومتی ایوانوں میں آواز بلند کر رہے ہیں بلکہ ان ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈز کی منظوری حاصل کرنے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ممبر ڈویلپمنٹ کمیٹی ایم سی نورپور تھل سیٹھ ثمر سلطان نے شاندار الفاظ میں ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی عوامی مسائل کے حل کیےعملی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ایوانوں میں جس طرح بھرپور طریقے سے اپنی حلقے کے عوام کے حقوق کے تحفظ کی آواز بلند کر رہے ہیں وہ یقینا” قابل صد ستائش و لائق تحسین و آفرین ہے اور خصوصا” تھل موٹروے اور تھل یونیورسٹی کے قیام کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو اہلیان علاقہ تحسینی نظروں سے دیکھ رہے ہیں ۔ ممبر ایم سی ڈویلپمنٹ کمیٹی نے کہا کہ نور پور شہر کی مختلف آبادیوں میں پختہ سلیب سکیم کی تکمیل کی وجہ سے اب شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل رہی ہے اور گلی کوچوں میں صاف ستھرا ماحول میسر آرہا ہے۔

سیٹھ ثمر سلطان نے حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے ایم این اےانجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹرز ملک وقاص احمد بگھور اور انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور کی ان تھک محنتوں کو قبل داد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ آپ سب کی اس بے لوث خدمت کے نتیجے میں علاقہ کے عوام کے مسائل حل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے انجئنیر ملک اصغر خان بگھور کی گرانٹ سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی زیر نگرانی نور پور میں پارک کے قیام سے شہریوں کو مقامی سطح پر معیاری تفریح میسر آئے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ معاشرتی فلاح بہبود کے لیے ایم سی نور پور ڈویلپمنٹ کمیٹی کے تمام ممبران کا آپ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری و ساری رہے گا۔

اشتہار
Back to top button