بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار؛ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز، میاں محمد اصغر بھٹی بطور گیسٹ آف آنر شریک

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز، پنجاب کے نائب صدر میاں محمد اصغر بھٹی نے اینٹی نارکوٹکس فورس،گریس انٹرنیشنل ری ہیب سینٹر اور لاہور چیمبر آف کامرس کی مشترکہ کاوش سے منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔اس موقع پر بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور ڈاکٹر ظفر اقبال میاں چیف ایگزیکٹو آفیسر گروپ چیئرمین گلوبل انسٹیٹیوٹ اینڈ گریس ری ہیب سینٹر سمیت صحافیوں،سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

میاں محمد اصغر بھٹی نے منشیات آگاہی سیمینار میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشہ ہمارے معاشرے کا ناسور بن چکا ہے اور نوجوان نسل نشے کی لت میں پڑ چکی ہے، اس سے کئی گھر اور خاندان تباہ ہو چکے ہیں اگر اس لعنت کو سختی سے نہ روکا گیا تو اس سے مزید بگاڑ اور تباہی ہو گی۔

تقریب کے آخر میں صدر چیمبر آف کامرس لاہور میاں ابوذر شاد اور ڈاکٹر ظفر اقبال میاں نے سینئر صحافی میاں محمد اصغر بھٹی کو گیسٹ آف آنر کا سرٹیفکیٹ پیش کیا اور تقریب میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button