بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ملک محمد خالد راہداری بطور ڈسٹرکٹ سکاؤٹس سیکرٹری خوشاب نامزد

علاقہ تھل کے اور قابل فخر سپوت کا اعزاز ، ملک محمد خالد راہداری ، بطور ڈسٹرکٹ سکاؤٹس سیکرٹری خوشاب نامزد، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

پنجاب بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے ملک محمد خالد راہداری کی بطور ڈسٹرکٹ سکاوٹس سیکرٹری خوشاب نامزدگی عمل میں لائ گئ ہے۔

واضح رہے کہ حاجی ملک محمد خالد راہداری قبل ازیں ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول راہداری کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ نہایت ہنس مکھ، پروقار، ملنسار ،بردبار ،خوش اخلاق اور ہردلعزیز شخصیت کے مالک ہیں۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔

بطور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نورپورتھل ملک محمد خالد راہداری نے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ آپ کو 2 سال کے لئے بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیاہے۔ ملک محمد خالد راہداری راہداری تھل کی معروف معزز و زمیندار راہداری فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ آپ اپنے زمانہ طالب علمی ہی سے اعلی ا قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ہونے کی وجہ سے ہمیشہ مختلف فورمز پر نامور رہے ہیں ۔ حاجی ملک محمد خالد راہداری ایکس سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ ملک عبدالقیوم ظفر راہداری کے بڑے بھائی ہیں۔

دریں اثناء نو منتخب ڈسٹرکٹ سیکرٹری سکاوٹس خوشاب ملک محمد خالد راہداری نےمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں محکمہ ء تعلیم کے جملہ ارباب اختیار اور سکاؤٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے ارباب بست وکشاد کا تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے مجھ پر اس قدر اعتماد کرتے ہوئے خوشاب کے سکاؤٹس کی یہ اہم ذمہ داری مجھے تفویض کی ہے انشاءاللہ میں اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھانے کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کروں گا ۔

اشتہار
Back to top button